میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے گرین مر چنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدران وممبران سے ملاقات

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

سکھر۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے گرین مر چنٹس ایسوسی ایشن کے دفتر میں گر ین مر چنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدران وممبران سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ز بیرقریشی ، جنرل سیکر یٹری شبیر میمن ، نا ئب صدر عاطف قر یشی ، اسد فا روقی ، رمیش لعل سمیت دیگر ممبران موجود تھے ، گرین مر چنٹس ایسوی ایشن کے عہدیداران نے میئر سکھر کو اناج ما رکیت کے ممبران کو درپیش مسائل سے آگا ہ کر تے ہوئے کہا کہ اناج ما رکیٹ کے 80فیصد ممبران اپنے پلا ٹو ں سے محروم ہیں جسکی وجہ صرف پرانی الا ٹمنٹ ہے یا تو پرا نی کی گئی الا ٹمنٹ کو کینسل کر کے دوبا رہ سے ممبران کے نا مو ں پر پلا ٹو ں کی الا ٹمنٹ کی جا ئے یا پھر ممبران کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے پلا ٹنگ کے لئے کو ئی اور متبا دل جگہ فراہم کی جائے تا کہ با آسا نی اناج ما رکیٹ کو شہر سے با ہر منتقل کیا جاسکے انہوں نے میئر سکھر کو آگا ہ کیا کہ ما رکیٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحا ل سے بھی کا فی شکا یات ہیں سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے اور ما رکیٹ کی سیکیو رٹی کے لئے مو ثراقداما ت کئے جا ئیں اس موقع پر میئر سکھر نے کہا کہ تا جر برا دری شہر کی تعمیر و تر قی میں انتہائی خا ص اہمیت کی حا مل ہے تا جر برا دری کے تعا ون سے ہی شہر کو خو بصو رت بنا یا جا سکتا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ کہ اناج ما رکیٹ کے ممبران کو پلا ٹو ں فراہمی ، ما رکیٹ کی شہر سے با ہر منتقلی کے لئے جلد ہی اقدامات کئے جائینگے اور ما رکیٹ کے سیوریج سسٹم ، صفائی ستھرائی اور سیکو رٹی کے لئے بہتر حکمت عملی تیار کی جائیگی اورتا جربرا دری کے تمام تحفظا ت دور کر نے میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر ونگا ۔

متعلقہ عنوان :