Live Updates

کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس ہوا ،عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ

پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کے پی کے حکومت کا پنجاب کی میڈیکل ٹیم کی خدمات لینے سے انکار پر ردعمل

ہفتہ 19 اگست 2017 23:36

کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس ہوا ،عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس ہوا ،عمران خان کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈینگی سے بچائو کیلئے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کی خدمات لینے سے انکار پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کے پی کے حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی وبا یا آفت میں مدد اگر کوئی دشمن بھی کرے تو انسانی جان بچانے کے لیے قبول کر لی جاتی ہے ،جان چاہیے پشاور یا لاہور کے لوگوں کی ہو ایک جیسی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون کی پیش کش کی وجہ سیاست نہیں انسانی ہمدردی تھی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ انتہائی افسوس ہے کہ عمران صاحب کی پھیلائی ہوئی نفرت نے اس حد تک ایک دوسرے کو دور کر دیا ہے کہ جانیں بچانے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست اور انا بچائی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات