پشاور ڈینگی سے جل رہاہے اور کے پی کے کا نیرو(عمران )بانسری بجا رہاہے ، خواجہ سعد رفیق

پشاور میں ڈینگی وائرس حملہ کیخلاف کے پی حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے،پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے کے پی کے کا کباڑا کر ڈالاہے، صوبہ نااھل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے،لاھورمیں ڈینگی حملے پرعمران بجائے ہمدردی کے ہمارامذاق اڑاتا رہا،اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران نے ڈینگی اٹیک کے دوران لاہورکا رخ تک نہیں کیا مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹر پیغام

ہفتہ 19 اگست 2017 23:36

پشاور ڈینگی سے جل رہاہے اور کے پی کے کا نیرو(عمران )بانسری بجا رہاہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور ڈینگی سے جل رہا ہے اور کے پی کے کا نیرو(عمران )بانسری بجا رہاہے ،پشاور میں ڈینگی وائرس حملہ کیخلاف کے پی حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے،پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے کے پی کے کا کباڑا کر ڈالاہے، صوبہ نااھل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے،لاھورمیں ڈینگی حملے پرعمران بجائے ہمدردی کے ہمارامذاق اڑاتا رہا،اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران نے ڈینگی اٹیک کے دوران لاہورکا رخ تک نہیں کیا۔

ہفتہ کومسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پشاور ڈینگی سے جل رھا ھے اور کے پی کے کا نیرو(عمران )بانسری بجا رہاہے ،پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت اہل پشاور کی مدد کے لیے وہاں موجود جبکہ عمران موقعہ سے غائب ہے۔لاہورمیں ڈینگی حملے پرعمران بجائے ہمدردی کے ہمارامذاق اڑاتا رہا،اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران نے ڈینگی اٹیک کے دوران لاہورکا رخ تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے کے پی کے کا کباڑا کر ڈالاہے، صوبہ نااھل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے،پنجاب حکومت کا ڈینگی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے از خود کے پی حکومت کی مدد کیلئے پہنچنا انسانیت اور بھا چارے کے تقاضوں پر مبنیہے،کے پی حکومت کا ناکام وبا مانیٹرنگ نظام ڈینگی حملے کی پیشگی اطلاع اور خطرے کی نشاندھی میں ناکام رہا،پشاور میں ڈینگی وائرس حملہ کیخلاف کے پی حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے۔