نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف آرٹیکل 19 کے تحت ایک نیا ریفرنس دائر کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 22:57

نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف آرٹیکل 19 کے تحت ایک نیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف آرٹیکل 19 کے تحت ایک نیا ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب میں عدم حاضری کے باعث نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف عدم حاضری کے باعث آرٹیکل 19 کے تحت کاروائی پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے آرٹیکل 19 کے تحت نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف ایک نیا ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کو پیشی کا ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔ عدم حاضری پر ان کیخلاف آرٹیکل 19 کے تحت ایک نیا ریفرنس دائر کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف عزیزیہ اسٹیل مل کیس کا ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ جبکہ اسی سلسلے میں گزشتہ روز نواز شریف کو طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :