Live Updates

ترجمان بلاول بھٹو کا نوازشریف لیگ اور پی ٹی آئی کے بیان پر دھواں دار ردعمل سامنے آگیا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:27

ترجمان بلاول بھٹو کا نوازشریف لیگ اور پی ٹی آئی کے بیان پر دھواں دار ..
مانسہرہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوازلیگ اور پی ٹی آئی کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاوس میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے دونوں پارٹیوں کو مانسہرہ میں آئینہ دکھایاہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں۔ بلاول بھٹو کی تقریر نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھٹو شہید کی یاد تازہ کر دی ہے اورخواتین اور نوجوانوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کے پیپلز پارٹی ہی مستقبل ہے تاہم نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں کیونکہ بلاول بھٹو پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں تاہم ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ ترجمان بلاول ہاوس میڈیا سیل نے کہا کہ الیکشن کےحوالےسے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ نتخابات گملہ سیاستدانوں کے لئے آخری الیکشن ہونگے اوران کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات