کے الیکٹرک کا ڈاکٹر روتھ فائو کو خراج تحسین

ہفتہ 19 اگست 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) کے الیکٹرک نے کراچی میں واقع میری ایڈیلیڈ لیروسی سینٹر (MALC) کی بانی ڈاکٹر روتھ فائو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ،’’پاور یوٹیلٹی نے میری ایڈیلیڈ لیروسی سینٹر (MALC) کی بانی کی حیثیت سے ڈاکٹر روتھ فائو کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو کے الیکٹرک کے سوشل انویسٹمنٹ پروگرام کا پہلا پارٹنر بھی ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک ڈاکٹر روتھ فائو کو فلاحی کاموں کیلئے وقف ان کی انتھک اور بے لوث خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے اورانہیںہمیشہ ہمدردی اور بے لوث لگن کی علمبردار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔‘‘ڈاکٹر روتھ فائو نے اپنی خدمات کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازا جاچکا ہے جس میں 201Xمیں کے الیکٹرک کا پرائڈ آف کراچی ایوارڈ بھی شامل ہے ۔ کے الیکٹرک کی میری ایڈیلیڈ لیروسی سینٹرکے ساتھ شراکت داری 2012 کے بعد سے کراچی میں MALC کے مراکز کو بجلی کی مفت فراہمی سے کہیں زیادہ ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے معروف لیپروسی سینٹر کے الیکٹرک کے کسٹمر ز کو سہولت فراہم کرنے کیلئے لگائے جانے والے کیمپ میں ہیلتھ کیئر کی مفت خدمات فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :