یونیورسٹی اساتذہ کے مطالبات کو پورا کیا جائے، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

ہفتہ 19 اگست 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پروفیسر خالد بادینی، فرید خان اچکزئی، محمد قاسم کاسی، ڈاکٹر ثناء ، ڈاکٹر سعیدہ مینگل، شبیر احمد شاہوانی، ناصر کھیازئی اور ببرک ناصر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جامعہ کے اساتذہ کو درپیش مسائل پر غور و خوض ہوا اور اس بات پر سخت تشویش کا اہار کیا گیا کہ دو ماہ پہلے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر سے اے ایس اے کے کابینہ کے اجلاس میں طے ہونے والے معاملات جن کے آرڈرز بھی ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد اب تک نہیں ہورہے ہیں۔ اجلاس میں واضح کیا کہ درجنوں اساتذہ کے ہائوس ریکوزیشن کی درخواستیں جو متعلقہ کمیٹی نے منظور بھی کی ہے لیکن تاحال وائس چانسلر نے اس پر احکامات جاری نہیں کئے جبکہ کالونی میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کے ساتھ ساتھ درجنوں پالتو کتوں کی بھرمار ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے وعدے کے مطابق سریاب روڈ مین گیٹ کو تاحال اساتذہ اور دیگر ملازمین کے لئے نہیں کھولا گیا ہے جبکہ ایم فل سکالرز کے حوالے سے گزشتہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرایا جارہا ہے۔ اجلاس میں جامعہ کے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ طے شدہ تمام معاملات پر فوری طورپر عملدرآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :