گورنرخیبرپختونخوا کے زیرصدارت اعلی سطح اجلاس، ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جا ئزہ لیا

ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے مختلف صحت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اور موبائل یونٹ پشاور پہنچ چکے ہیں

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

گورنرخیبرپختونخوا کے زیرصدارت اعلی سطح اجلاس، ڈینگی وائرس پر قابو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑاکی زیر صدارت ہفتہ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جا ئزہ لیا گیا۔ گورنر نے پنجاب حکومت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی اور برادرانہ احساسات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے مختلف صحت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اور موبائل یونٹ پشاور پہنچ چکے ہیں۔

گورنر نے متعلقہ حکام کو تاکید کی وہ تمام تر دستیاب وسائل کو یکجا کر کے ٹھوس حکمت عملی یقینی بنائیں تاکہ اس مسئلے پر جلد سے جلد قابو پا یا جا سکے۔انہوں نے عوام کو بھی تاکید کی ہے کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھا ئیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کی قیاد ت میں ماہرین صحت کے ایک و فد نے گورنرہاوس پشاورمیں گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

گورنر نے پنجاب سے آئی ہو ئی صحت کی ٹیموں کا خیر مقدم کیااور کہا کہ یہ برادرانہ احساسات کا مظہر اقدام ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام اورسینیٹرغلام علی ، اے سی ایس فاٹافدا وزیر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسسز فاٹا،کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔