حمزہ شہباز کیلئے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف ‘ دوسری سینئر قیادت جتنے سکیورٹی خدشات ہیں‘ رانا ثنااللہ

اجلاس میں حمزہ شہباز نے خود این اے 120کی انتخابی مہم کے انچارج کے لئے پرویز ملک کا نام دیا ‘ وزیر قانون ن) میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی ،مریم نواز ‘حمزہ شہباز لاہور کے صدر پرویز ملک کے شانہ بشانہ کام کرینگے‘ ترجمان

ہفتہ 19 اگست 2017 23:29

حمزہ شہباز کیلئے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف ‘ دوسری سینئر قیادت جتنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے لئے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دوسری سینئر قیادت جتنے سکیورٹی خدشات ہیں، پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسہ کیا ہے، اجلاس میں حمزہ شہباز نے خود این اے 120کی انتخابی مہم کے انچارج کے لئے پرویز ملک کے نام دیا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کسی حلقے میں نہیں جا سکتے اور اب تک پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسے سے خطاب کیا ہے تاہم وہ سارے معالات کو دیکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ لاہور کا صدر ہونے کی وجہ سے پرویز ملک کو انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔