ریفرنس کا گھڑا گیا ڈرافٹ کسی نے محنت سے تیار کیا ،پوائنٹس دلچسپی لے کر بنائے گئے ہیں‘ اسپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:29

ریفرنس کا گھڑا گیا ڈرافٹ کسی نے محنت سے تیار کیا ،پوائنٹس دلچسپی لے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریفرنس کا گھڑا گیا ڈرافٹ کسی نے محنت سے تیار کیا ہے ،ڈرافٹ کے پوائنٹس دلچسپی لے کر بنائے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں پیر کے روز اسلام آباد جائوں گا اور خود بھی ڈرافٹ کو سنجیدگی سے پڑھوں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چار لوگوں کی طرف سے ڈرافٹ کی تیاری کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ریسٹورنٹ میں کھانا کھائے گئے اور اس کی چھت پر اتنا اندھیرا تھا کہ وہاں کیسے ڈرافٹ تیار ہو سکتا ہے ۔

اس سوال کہ آپ نے ڈرافٹ کو سنجیدگی سے پڑھنے کی بات کی ہے کیا آپ ریفرنس فائل کرنے جارہے ہیں کا جواب دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ابھی اس بات کو چھوڑیں میں ابھی اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ عنوان :