کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں

متحدہ لندن،لیاری گینگ وار،ڈکیت اور منشیا فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار

ہفتہ 19 اگست 2017 23:29

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے رینجرز نے متحدہ لندن،لیاری گینگ وار،ڈکیت اور منشیا فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں متحدہ لندن کے دو دہشت گرد بھی شامل ہیں ، جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمدکرلی گئی ہیں ۔ #

متعلقہ عنوان :