1ستمبر کو ایک بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:09

1ستمبر کو ایک بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا

1 ستمبر ایک بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا تاہم اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ۔ یہ سیارچہ زمین سے 7 ملین کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔یہ فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے سے 18 گنا زیادہ ہے.
ناسا کے مطابق فلورنس نامی یہ سیارچہ کئی میل طویل ہے۔

(جاری ہے)

اس سیارے کا سائز 4.4 کلومیٹر ہے۔ ناسا کے سنٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹ سٹڈیز کے پاؤل چوڈاس کا کہنا ہے کہ جب سے ناسا کا زمین کے قریب سے گزرنے سیارچوں کی شناخت اور اُن کے راستے پر نظر رکھنے کا پروگرام شروع ہوا ہے، تب سے اب تک فلورنس زمین کے قریب سے گزرنے والا سب سے بڑا سیارچہ ہے۔