کے پی کے میں ڈینگی کا حملہ، حکومت کا پنجاب میڈیکل کی ٹیم سے مدد لینے سے نکار

ہفتہ 19 اگست 2017 22:06

کے پی کے  میں ڈینگی کا حملہ، حکومت کا پنجاب میڈیکل کی ٹیم سے مدد لینے ..
پشاور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) خیبر پختوانخوا میں ڈینگی کے حملہ کے بعد جہاں کئی اموات واقع ہوئیں وہی پر پنجاب حکومت کی جانب سے کے پی کے حکومت کے لیے امداد کا اعلان کیاگیا اور پنجاب سے خصوصی میڈیکل ٹیمیں خیبرپختوانخوا بھجیں گئیں تاہم اس سب کے خیبرپختوانخوا حکومت نے پنجاب سے آئی ٹیموں کی امداد لینے سے انکار کردیا اور اپنے وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے پی کے حکومت نے ڈینگی سے لڑنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹیمیں جس میں لاہور سے گئے وزیرخواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے کی مدد لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جواب دیا ہے کہ ہم ڈینگی وائرس سے خود لڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :