24 واں ایشین جونیئر انفرادی سکوائش اوپن، پاکستانی کھلاڑی منصور زمان کو بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں شکست

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

24 واں ایشین جونیئر انفرادی سکوائش اوپن، پاکستانی کھلاڑی منصور زمان ..
عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) چوبیسویں ایشین جونیئر انفرادی سکوائش اوپن چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی منصور زمان کو بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، میزبان ملک کے کھلاڑی محمد السراج نے زمان کو فیصلہ کن معرکے میں 3-2 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اردن میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں ہفتے کو کھیلے گئے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں میزبان ملک کے کھلاڑی محمد السراج اور پاکستان کے منصور زمان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے محمد السراج کا ساتھ دیا اور انہوں نے زمان کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی اسد اللہ کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :