تین لڑکیوں اور ایک شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیاگیا‘ مقدمات درج

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

تین لڑکیوں اور ایک شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیاگیا‘ مقدمات درج
لالہ موسیٰ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) گجرات سے تین لڑکیوں اور ایک شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گائوں سینتھل سے ایک خاتون رخسانہ بی بی زوجہ امتیاز، بشارت اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ اپنی ہمسائی شادی شدہ خاتون مسمات اقصیٰ لطیف کو اغواء کرکے لے گئے‘ گلیانہ پولیس نے مغویہ کے خاوند اسد محمود کی رپورٹ پر ایک خاتون رخسار بی بی سمیت تین افراد کے خلاف ، تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ خضر خانوالی سے نامعلوم افراد ایک لڑکی عروج آصف کو اغواء کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے مغویہ کے والد آصف لطیف کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف اور تھانہ ککرالی کے گائوں بھدر سے واجد علی وغیرہ ایک لڑکی ارم بی بی کو اغواء کرکے لے گئے۔ککرالی پولیس نے مغویہ کے والد ظفر اقبال کی رپورٹ پر واجد علی، محمد فاضل وغیرہ آٹھ افراد کے خلاف جبکہ تھانہ صدر سرائے عالمگیرکے گائوں کھل سے محمد علی خان وغیرہ ایک لڑکی مسمات شمائلہ کفایت کو اغواء کرکے لے گئے ہیں صدر سرائے عالمگیر پولیس نے مغویہ کے والد محمد شہزاد کی رپورٹ پر محمد علی جان وغیرہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :