پی ایچ اے کے ریفرنڈم میں ایمپلائز یونین طارق محمود مغل گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

ہفتہ 19 اگست 2017 23:24

گوجرانوالہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)پی ایچ اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں پی ایچ اے ایمپلائز یونین طارق محمود مغل گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب‘ نصیرالدین ہمایوں گروپ کو شکست، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں دو سال کے لئے سی بی اے منتخب ہونے کے لئے ریفرنڈم کے لئے پولنگ کا آغازپی ایچ اے ہیڈ آفس میںصبح نو بجے سے چار بجے تک کیا گیا۔

ریفرنڈم میں پی ایچ اے کے گریڈ ایک سے سترہ تک کے 312 ملازمین نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ شام چار بجے تک جاری رہنے والی پولنگ کے دوران 306 ملازمین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ محکمہ لیبر کی جانب سے پولنگ کی گنتی کے عمل کے بعد پی ایچ اے کی پی ایچ اے ایمپلائز یونین پھول کے نشان کو کامیاب قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے ایمپلائز یونین کی جانب سے جیتنے والے عہدیدران میں چیئرمین طارق محمود مغل،وائس چیئرمین حسن طارق،صدر عابد بھنڈر ،سینئر نائب صدر راشد بشیر چٹھہ،نائب صدر زاہد گجر،جنرل سیکرٹری افتخار احمد ، سرپرست ڈاکٹر عمر نصیر ،ڈپٹی سیکرٹری ابوبکر عنائت،جائنٹ سیکرٹری مراتب سندھو،پریس سیکرٹری چوہدری مجاہد شامل ہیں ۔

پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا اس موقع چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین طارق محمود مغل نے کہا کہ ملازمین سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے۔ پی ایچ اے ایمپلائز یونین نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات پر اعتماد کیا کہ پھول یونین کی کامیابی سے ملازمین کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔حتمی اور مصدقہ نتائج کے مطابق تین یونین نے حصہ لیا پی ایچ اے ایمپلائز یونین انتخابی نشان پھول نے 198 ووٹ جبکہ پی ایچ اے ورکر ایمپلائز یونین انتخابی نشان چیتا تھا نے 103 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ تیسری یونین ایمپلائز پی ایچ اے جس کا نشان کتاب تھا کو صرف ایک ووٹ مل سکا۔