تمام ٹیچنگ ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 19 اگست 2017 23:24

تمام ٹیچنگ ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے ایس او پیز پر عملدرآمد ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے علاج اور نگہداشت کے حوالے سے ایس او پیزپر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ڈینگی مریضوں کے علاج پر صرف ڈی ای اے جی سے تربیت یافتہ ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں۔

انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی کے علاج معالجہ اور کیس مینجمنٹ کے حوالے سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہسپتالوں کے انتظامی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں میڈیکل کالجوں کے پرنسپل اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ ، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈاکٹر صومیہ اقتدار پی آئی ٹی بی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی تمام ہسپتال ڈینگی سیزن کے دوران پوری طرح الرٹ رہیںاور کے پی کے میں ڈینگی کی وباء کے پیش نظر راولپنڈی کے ہسپتال خاص طو رپر الرٹ رہیں کیونکہ راولپنڈی میں خیبر پختونخواہ سے ڈینگی کے مریض آسکتے ہیں۔ انہو ںنے عید الضحی کے پیش نظر کانگووائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور تمام حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :