مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین

قومی سطح پر حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا ‘ بجلی کے منصوبوں سمیت موٹرویز‘ ہائی ویز اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے‘ تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 23:24

مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے‘ کے پی کے کی حکومت نے ڈینگی کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگی ہے‘ قومی سطح پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا ‘ بجلی کے منصوبوں سمیت موٹرویز‘ ہائی ویز اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے‘ لاہور سیالکوٹ موٹر وے 2018ء سے پہلے مکمل ہو جائیگا جس سے نارنگ منڈی کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز نارنگ منڈی میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض‘ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف اور وفاقی وزیر کے میڈیا ایڈوائزر ندیم گورائیہ بھی موجود تھے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ نارنگ منڈی کو لاہور کی طرح خوبصورت بنائیں گے‘ حلقے میں سڑکوں‘ سیوریج‘ واٹر سپلائی‘ تعلیم اور صحت کے منصوبے ہر گائوں اور قصبے میں جاری ہیں‘ انہوں نے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر مجھے خوشی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے‘ عالمی سازشوں کی وجہ سے ملک نقصان اٹھا رہا ہے‘ ملک کے دشمنوں کو ترقی کرتا ہوا پاکستان کسی طور پر گوارا نہیں‘ رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں تبدیلی لائیں پھر مانیں گے کہ وہ پاکستان میں بھی تبدیلی لا سکتے ہیں‘ کے پی کے حکومت نے ڈینگی کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگی ہے‘ عمران خان ایسا شخص ہے جس میں حکومت چلانے کی اہلیت نہیں‘ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طورپر مضبوط بنایا‘ بجلی کے منصوبے لگائے جارہے ہیں‘ موٹر ویز اور ہائی ویز بن رہے ہیں‘ عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر ریلوے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے لیکن ملک دشمن عناصر پاکستان کی معاشی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کو بلند مقام ملنے والا تھا لیکن ملک کیخلاف سازشیں شروع ہو گئیں‘ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہو کر ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو آگے لیکر جاسکتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے پاس ایسی قیادت ہے جس کے پاس صلاحیت بھی ہے اور تجربہ بھی ‘ انہوں نے کہا کہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے 2018ء سے پہلے مکمل ہو جائے گا جس سے نارنگ منڈی کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا‘ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں چلنے سے نارنگ منڈی کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے‘ ان بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :