وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی

پارٹی رہنما اور عہدیدارایسا بیان نہ دیں جس سے قومی اداروں پرآنچ آنے کااندیشہ ہو ، پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

ہفتہ 19 اگست 2017 23:21

وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی ہے اور کہاہے کہ پارٹی رہنما اور عہدیدارایسا بیان نہ دیں جس سے قومی اداروں پرآنچ آنے کااندیشہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار قومی اداروں کے وقار کے منافی قیاس آرائی نہ کریں۔