اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 21:36

اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار خاور گھمن کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسحاق ڈار ان دنوں شدید دباو میں ہیں جبکہ شریف خاندان بھی ان سے شدید نالاں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب میں ان کیخلاف جو کیسز کھلنے جا رہے ہیں اسحاق ڈار ان کی وجہ سے بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اسحاق ڈار اپنی وزارت کے کام پر بالکل توجہ نہیں دے پا رہے اور اپنے کیسز کے دفاع کی تیاری کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔ جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسحاق ڈار کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی اسحاق ڈار کی حکومت میں موجودگی سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ اسحاق ڈار کی اپنی کارگردگی بھی ان کی پریشانیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ اسی باعث انہوں نے اپنی وزارت سے استفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسحاق ڈار جلد اعلان کر دیں گے۔ خاور گھمن نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :