کراچی ، پولیس کی کارروائی راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث افراد سمیت 13ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:21

کراچی ، پولیس کی کارروائی راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث  افراد سمیت 13ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، اسٹریٹ کرمنلز سمیت 13ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو درخشاں تھانے کی حدود خیابان مجاہد کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان افضل ، ماجد اور وقاص کو گرفتا ر کرلیا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنلز ہے اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

ادھر لانڈھی کے علاقے میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرمنلز مصطفی اور علی کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شامل ہیں ۔ ادھر کلری پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 3سلیمان ، منظور احمد اور عبدالستار کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم پیشہ ہے اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :