صرافہ بازار صدر میں شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ،

درگت بنانے کے بعد پولیس حوالے کردیا گیا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:21

صرافہ بازار صدر میں شہریوں نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ،
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) صدر صرافہ بازار کے قریب لوٹ مار کرنے والا ملز م شہریو ں کے ہتھے چڑھ گیا ، شیریوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو صدر کے علاقے صرافہ بازار میں مسجد کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کامران کو شہریو ں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنا کر لہو لہان کردیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملز م کو شہریوں سے بچا کر تھانے منتقل کیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :