وزیراعلیٰ گلگت کی سکردو میں پارٹی اجلاس میں سینئر صحافی سید مہدی کی وفات پر فاتحہ خونی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:13

وزیراعلیٰ گلگت  کی سکردو میں پارٹی اجلاس میں سینئر صحافی سید مہدی کی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں پارٹی اجلاس کے موقع پر سینئر صحافی سید مہدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سید مہدی مرحوم کی صحافتی شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر و جمیل کیلئے بھی دعا کی۔