وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کے دورے پر ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی

جو سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جامعہ سفارشات پیش کرے گی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:13

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کے دورے پر ڈپٹی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جامعہ سفارشات پیش کرے گی جس کے مطابق متاثرین کو معاوضے ادا کئے جائیں گے اور ان کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو کو ہدایت کی کہ قدرتی نالوں پر قائم کئے جانے والے تمام تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :