وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کا تفصیلی دورہ ، سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے،

قدرتی آفات اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہوتی ہے ان موقعوں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے چند لوگ اس آزمائش کی گھڑی میں بھی سیاست کررہے ہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کا تفصیلی دورہ

ہفتہ 19 اگست 2017 23:13

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کا تفصیلی دورہ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ غیول کا تفصیلی دورہ کیا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کئے، قدرتی آفات اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہوتی ہے ان موقعوں پر سیاست نہیں کرنا چاہئے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چند لوگ اس آزمائش کی گھڑی میں بھی سیاست کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں،سیلاب کے فوراً بعد تمام امدادی اداروں کو فعال کیا گیا جس کی وجہ سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ سمیت تمام ادارے بروقت پہنچ گئے ۔ہمارے قائد محمد نواز شریف نے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو مشینری کی خریداری کیلئے 75 کروڑ رقم فراہم کی تھی جس سے بھاری مشینری خریدی گئی ہے اور تمام اضلاع کو فراہم کردی گئی ہے۔ صوبے میں قدرتی آفات اور جانی نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں تھی ہماری حکومت نے اس حوالے سے پالیسی بنائی ہے ۔ حکومت متاثرین کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :