سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلوانا ہے تو پھر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے

جب تک عوامی تحریک کے سربراہ پاکستان میں ہی قیام نہیں کرتے تب تک انصاف نہیں ملے گا: زید حامد کا دلچسپ مطالبہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 21:24

سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلوانا ہے تو پھر طاہر القادری کا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) زید حامد کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلوانا ہے تو پھر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کا کہنا ہے کہ جب تک عوامی تحریک کے سربراہ پاکستان میں ہی قیام نہیں کرتے تب تک سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں ملے گا۔

زید حامد نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے دلچسپ مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زید حامد کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ ملک سے باہر نا جا سکیں۔ طاہر القادری پاکستان آ کر کچھ روز قیام کرتے ہیں، حکومت پر دباو ڈالتے ہیں اور پھر دوبارہ واپس کینیڈا چلے جاتے ہیں۔ اسی لیے حکومت کبھی بھی دباو میں نہیں آتی اور سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں مل پاتا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی علامہ طاہر القادری پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف دلوانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم کچھ روز کے قیام کے بعد وہ دوبارہ کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :