جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا،مدثر ریاض ملک

ہفتہ 19 اگست 2017 23:13

جھنگ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ/ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس حوالہ سے عطائی ڈاکٹر کسی رعایت اور نرمی سے مستحق نہیں جو کہ انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ کوآلٹی کنڑول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوآلٹی کنٹرول بورڈ، ڈرگ انسپکٹرز، فزیشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ڈاکٹر جمشید اور دیگرممبران بھی موجود تھے، ڈی سی مدثر ریاض ملک نے محکمہ ہیلتھ کے حکام کو ہدیات جاری کیں کہ انتظامی افسران کی معاونت کے زریعے عطائیت اور ادویات کے غیر قانونی کاروبار ملوث عناصر کے خلاف موثر مہم کا آغاز کرکے یہ پیغام دیں کہ حکومت اس ضمن میں سخت موقف رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :