میٹرک امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام

ہفتہ 19 اگست 2017 23:11

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء): میٹرک کے امتحانات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے چناب کالج جھنگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک تھے جبکہ ادارہ کے پرنسپل ،معززین شہر ، اساتذہ کرام ، طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات کی محنت اور لگن کو سہراہتے ہوئے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکبا د پیش کی ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے پوزیشن ہولڈز طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام میں نقد انعامات اور شیلڈ ز تقسیم کیں۔