عیدالاضحی کیلئے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے سہولیات کی فراہمی کوجلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 19 اگست 2017 23:11

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء): ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چیف آفیسر ضلع کونسل اور اور چیف آفیسر بلدیہ جھنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے لئے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ جامعہ چوک اور مائی ہیر سٹیڈیم کے مقامات پر ضروری اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیئر مین بلدیہ شیخ نواز اکرم ،اسسٹنٹ کمشنرز، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔