ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دو سرا شدید زخمی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:11

جھنگ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ٹریفک کے ایک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اُسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 485 شمالی میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے سڑک پر گر گئے اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو کچل دیا، ایک شخص نصیر احمد بھٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اُسکا ساتھی حکیم اکمل بھٹی شدیدید زخمی ہو گیاجسے الائیڈ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں اُسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔