ْآٹھ برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں میں گالی اور ڈانٹ کا فرق خوب سمجھتا ہوں‘ عمر اکمل

انضمام الحق ‘ مشتاق احمد مکی آرتھر کا حلف دیدیں تو معافی مانگنے کو تیار ہوں،جو گالیاں دی شوکاز نوٹس کے جواب میں بتا دوں گا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:11

ْآٹھ برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں میں گالی اور ڈانٹ کا فرق خوب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ آٹھ برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں میں گالی اور ڈانٹ کا فرق خوب سمجھتا ہوں، مکی آرتھر نے جو گالیاں دیں شوکاز نوٹس کے جواب میں سب بتا دوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اگر فٹنس ٹیسٹ میں سات بار ناکام ہوا، تو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں منتخب کیوں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد اس وقت موجود تھے جب مکی آرتھر نے مجھ سے ناروا رویہ اپنایا ،اگر دونوں افراد مکی آرتھر کا حلف دے دیں تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔جو گالیاں دی گئیںشو کاز نوٹس کے جواب میں بتا دوں گا۔

متعلقہ عنوان :