امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ کرکے مذموم مقاصد چاہتا ہے، ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 19 اگست 2017 23:09

امریکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ کرکے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے ،امریکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ کرکے مذموم مقاصد چاہتا ہے، استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے دہشتگردوں کے خلاف محب وطن قوتوں کو نبرد آزما ہونا ہوگا،خود کش حملے بزدلانہ عمل ہے ،شہید شہریوں اور فوجیوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا شہیدوں کا لہو دہشتگردوں کی بربادی کا سبب بنے گا ،دہشتگردی کی جنگ میںشہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اولیاء اللہ صوفیاء کرام کی سرزمین ہے ،امن ،محبت ،سلامتی کی سرزمین پر انسانیت کے قاتل دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں ملک کے تمام اداروں کو یکجہتی کے ساتھ مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثرو ت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے جانیں قربان کرسکتے ہیں تو دہشتگردوں کے لئے زمین بھی تنگ کرسکتے ہیں ،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اس لئے قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان حاصل کیا ہے اور اس کو بچانے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سپورٹ یا ان کی حمایت کرنے والے بھی دہشتگردوں کی صف میں ہی گنے جائیں گے ،اہلسنت اس ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولادہیں ،پاک سر زمین کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت اپنے خون سے کرینگے ،پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے دہشتگردی کی کمر توڑنے میں اہم پیش رفت ہیں ،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ملک کے عوام کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد و منظم ہے ۔

متعلقہ عنوان :