پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 19 اگست 2017 23:09

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔بتایا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے دیگر اہم رہنما جن میں شیری رحمان، نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی ہیلی کاپٹر پر مانسہرہ سے کاغان جا رہے تھے کہ اس دوران موسم خراب ہو گیا جس پر پائلٹ کی جانب سے بالاکوٹ میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

خراب موسم کے باعث پیپلزپارٹی کے تمام رہنمائوں کو گاڑی کے ذریعے بالا کوٹ سے کاغان جاناپڑا۔خورشید شاہ نے کہا کہ فضا ء میں جھٹکے لگے تو میں نے کہا ہیلی کاپٹرز یہی پراتارلیں اور تمام رہنما محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :