بی آئی ایس پی اپنی خواتین کو سماجی ، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار بنارہا ہے، ماروی میمن

ہفتہ 19 اگست 2017 23:09

بی آئی ایس پی اپنی خواتین کو سماجی ، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیار ..
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) ملک کا واحد اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے اہم فورم ہونے کے ناطے بی آئی ایس پی اپنی بینیفشری کمیٹیوںBBCsکے ذریعے حقیقی طور پر بااختیار ی کا انقلاب لارہا ہے۔ خواتین پر سرمایہ کاری ترقی کی جانب ایک براہ راست راستہ ہے اور بی آئی ایس پی نے اپنی غریب خواتین کو سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر بااختیاربنا کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے آج کراچی کے علاقے لیاری میں BBCکے ایک اجلاس کے دوران کیا۔BBCs 25سے 30مقامی مستحق خواتین پر مشتمل ایک کلسٹر ہے جو روزمرہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے باقاعدگی سے میٹنگ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

BBCsبی آئی ایس پی کا بااختیاری کے حوالے سے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں خواتین رہنما اور سوشل موبلائزرز غذائیت، صحت، خواتین کے حقوق، رقم نکلوانے اور تعلیم پر خواتین کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

ملک بھر میں 50,000 BBCsخواتین کو متحرک کررہی ہیں تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ معاشرے کو صرف تعلیم اور آگاہی کے ذریعے ہی بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم اقدام بچوں کو تعلیم فراہم کرکے پاکستان کے مستقبل کوبااختیار بنانے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے۔ وسیلہ تعلیم کے تحت اب تک ملک بھر سے 17لاکھ بچوں کا پرائمری سکولوں میں اندراج کیا جاچکا ہے جن میں711,709بچوں کا اندراج صوبہ سندھ سے کیا گیا ہے۔

سکولوں میں 70%حاضری کی بنیاد پراب تک 4.69ارب روپے مستحق مائوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اور یونیورسل پرائمری اینرولمنٹ کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔ خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے، ماروی میمن نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کا کارآمد رکن بننے کے حوالے سے اپنی اندر چھپی صلاحیت کا احساس ہونا چاہیئے۔ بی آئی ایس پی BBCsکو مستحکم کرنے کیلئے کئی قومی و بین الاقوامی اداروں سے شراکت داری کررہا ہے تاکہ ان کی اہمیت میںاضافہ کیا جاسکے۔

ڈبلیو ایف پی کے اشتراک سے BBCsکو غذائیت کے شعبے پر تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ غذائی قلت اورمکمل طور پر ذہنی و جسمانی نشونما نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پایاجاسکے۔ بی آئی ایس پی BBCsکے ذریعے اپنی مستحقین کو رہنمائی فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے اور رہنمائی اور خواتین کے حقوق کی آگاہی کیلئے سیشنز کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے خواتین کے مسائل سنے اور ڈائریکٹر لیاری کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :