حکومت پنجاب صحت وتعلیم کی ترقی پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

ہفتہ صحت ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے بڑے شہروں سمیت تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 23:03

حکومت پنجاب صحت وتعلیم کی ترقی پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ..
پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت اور تعلیم کی ترقی پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ہفتہ صحت ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے بڑے شہروں سمیت تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی سینکڑوں مریضوں کے مختلف امراض کی مفت سکریننگ اور ادویات کی فراہمی سے سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پنڈی گھیب بوائز ڈگری کالج میں ٹیوب ویل کی تنصیب، ڈگری سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب سمیت ٹیچنگ سٹاف کی کمی اور گراو،ْنڈ کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

وہ بروز ہفتہ وہ اپنے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ڈگری کالج کے اچانک معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر پردیپ کمار، ڈاکٹر حارث، پرنسپل محمد اسلم، چیئرمین آفتاب احمد حیدری، وائس چیئرمین حاجی عبید اللہ طاہر، کونسلر فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ، سردار وقار حسین اور پرسنل سیکرٹری نوید اختر میر بھی موجود تھے میونسپل کمیٹی اسپورٹس کمیٹی کے کنوینیئر فیاض احمد طارق اور فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے ملک جاوید اختر اعوان کی اپیل پر صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے پنڈی گھیب میں بیڈ منٹن ہال کی تعمیر اور اسپورٹس اسٹیڈیم کیلئے جگہ مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔