سیالکوٹ کے 2003سرکاری سکولوں کے 4لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو مضر صحت پانی فراہم کرنے کا انکشاف

ہفتہ 19 اگست 2017 23:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) ضلع سیالکوٹ کے 2003سرکاری سکولوں کے 4لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو مضر صحت پانی فراہم کرنے کا انکشاف ، غیر معیاری پانی پینے سے نونہال معدہ، جگر اورڈائریاجیسی بیماریوں میںمبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق بچوں کی صحت کے حوالے سے ریسرچ کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ضلع سیالکوٹ تحصیلوں سیالکوٹ، سمبڑیال، پسرور اور ڈسکہ میں 2003سرکاری سکول ہیں جن میں 2لاکھ 1ہزار 3سو 4طلبہ اور 2لاکھ 6ہزار 1سو28طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی عمریں 4سے 15سال کے درمیان ہیں اور ضلع سیالکوٹ کے 90فیصد سکول قبرستانوں اور جوہڑوں کے قریب قائم ہیں اور وہاں پر پینے کے صاف پانی کے لئے ہینڈ پمپ نصب ہیں جن کی گہرائی 50سے 90فٹ کے درمیان ہے جبکہ ضلع سیالکوٹ میں ٹینریز ، ناقص سیوریج سسٹم ، پالتو جانوروں کا فضلہ زیر زمین پانچ سو فٹ تک پانی کو آلودہ کر چکا ہے اور پانی میں پیلاہٹ کے علاوہ مختلف انسان دشمن کیمیکلز اور جراثیم شامل ہو چکے ہیں جبکہ 10فیصد سکول سیالکوٹ ، ڈسکہ، پسرور ، سمبڑیال شہروں سمیت بڑے قصبات میں قائم ہیں اور وہاں پر میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹیاں اور پبلک ہیلتھ پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں اور ان کی ٹینکیاں اور پانی فراہم کرنے والے پائپ زنگ آلود ہو چکے ہیں اور ان میں سیوریج کا زہریلا پانی بھی شامل ہو رہا ہے جس کودوران سکول بچے پینے پر مجبور ہیں اور مذکورہ محکموں کی طرف سے کسی بھی ٹینکی ، پائپ کی صفائی اور مرمت عرصہ دراز سے نہ کی جارہی ہے اور نہ ٹینکیوں میں کئی سال سے پوٹاشیم کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بناء پر ضلع سیالکوٹ کے 4لاکھ سے زائد بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت تمام سرکاری سکولوں میں کیمپ قائم کر کے بچوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کرکے تعین کرے کہ مضر صحت پانی پینے سے بچوں میں کون سے امراض نشوونما پا رہے ہیں جو مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سی او ایجوکیشن مقبول احمد شاکر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ وہ پانی جو پینے میں بد ذائقہ محسوس نہ ہووہ پیلاہٹ کے باوجود مضر صحت نہ ہوتا ہے اس کے باوجود متعدد سکولوں سے پانی کے نمونے لے کر لیبارٹری کو ارسال کروں گا اگر مضر صحت ثابت ہوئے تو ہنگامی بنیادوں پرنونہالوں کوبچانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :