ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہو

پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل

ہفتہ 19 اگست 2017 23:01

ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ،وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا-انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہو-