اسٹیبلشمنٹ اب چوہدری شجاعت کی حمایت کر رہی ہے: عارف نظامی کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 اگست 2017 21:10

اسٹیبلشمنٹ اب چوہدری شجاعت کی حمایت کر رہی ہے: عارف نظامی کا دعوی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب چوہدری شجاعت کی حمایت کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے کچھ روز قبل دعوی کیا گیا تھا کہ ن لیگ کے 70 اراکین اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت نے مزید دعوی کیا تھا کہ یہ تمام رہنما جلد مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ اس حوالے سے اب معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت کے دعووں میں کافی حد تک صداقت ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب بھی چوہدری شجاعت کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ چوہدری شجاعت کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :