Live Updates

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج ،پی ٹی آئی کیخلاف بھی الیکشن

ٹربیونل جا رہے ہیں' فیصل میر پی ٹی آئی فنڈنگ کیس چل رہا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا یاسمین راشد الیکشن نہیں لڑ سکتیں ' میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 23:01

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج ،پی ٹی آئی کیخلاف بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے حلقہ این ای120سے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف بھی الیکشن ٹربیونل جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف ثبوتوں کا پہاڑ سامنے رکھے ،ریٹرنگ آفیسر نے ہمیں دو گھنٹے سنا اور پھر پانچ منٹ میں اس کا فیصلہ کرتے ہوئے بیگم کلثوم کے کاغذات منظور کرلیے ۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز نے کہا کہ پوری دنیا میں ان کے خاوند کی کوئی کمپنی نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سولہ کمپنی کا ذکر کیا ہے جو کلثوم نواز اور ان کے خاوند نواز شریف کی ملکیت ہیں ،جھوٹ بولنے اور غلط معلومات دینے پر بیگم کلثوم نا اہل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں زو رو شور سے تعمیراتی کام جاری ہیں ۔فیصل میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فورن فنڈنگ کیس چل رہا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا یاسمین راشد الیکشن نہیں لڑ سکتیں ،پی ٹی آئی کے خلاف بھی الیکشن ٹربیونل جا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کا دور واپس آنے والا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات