ضمنی انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ' میاں حمزہ شہبا زشر یف

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

ضمنی انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ' میاں حمزہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مسلم لیگن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت رہنمائوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب بارے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں انتخابی مہم کے انچارج و وفاقی وزیر پرویز ملک ،خواجہ احمد حسان ،وفاقی وزیر کامران مائیکل ،شائستہ پرویز ملک، بلال یاسین، میاں مرغوب ،چوہدری شہباز،ماجد ظہور،صبا صادق ،کرن ڈار، رمضان صدیق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں حلقہ این ای120کی انتخابی مہم ،حلقے کے کارکنوں کو متحرک کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔(ن) لیگ کی قیادت عوام کے دلوں میں بستی ہے اور 17ستمبر کو عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :