وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پر مشتمل ٹیم لاہور سے خیبر پختونخوا روانہ ہوگئی '

پرویز خٹک نے اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پر مشتمل ٹیم لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پر مشتمل ٹیم لاہور سے خیبر پختونخوا روانہ ہوگئی جبکہ وزیر اعلی کے پی کے نے پرویز خٹک نے اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، کے پی کے کے میں عوامی نمائندہ کی اپیل پر وزیراعلی پنجاب نے خصوصی ٹیم خیبرپختونخوا بھجوا دی ہے جوکہ وائرس کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی ڈینگی سے پشاور کا علاقہ تہکال سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت اور وزیراعلی پرویز خٹک نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیا ہے ڈی ایچ او پشاور کی جانب سے چھوٹے چھوٹے ڈینگی کیمپ لگائے گئے ہیں لیکن ان سے صورتحال کنٹرول نہ ہو سکی یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگوں نے حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے، پنجاب سے خیبرپختونخوا جانے والی ٹیم تہکال میں کیمپ لگائے گی۔