Live Updates

تحر یک انصاف کی بدترین حکمرانی نے خیبر پختونخواہ کا کباڑ کر ڈالا ، صوبہ نا اہل انتظامیہ کے نرغے میں ہی' خواجہ سعد رفیق

پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے ،پنجاب حکومت اہل پشاور کی مدد کیلئے وہاں موجود ہے لیکن عمران خان موقعہ سے غائب ہیں'وفاقی وزیر ریلوے

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

تحر یک انصاف کی بدترین حکمرانی نے خیبر پختونخواہ کا کباڑ کر ڈالا ، صوبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بدترین حکمرانی نے خیبر پختونخواہ کا کباڑ کر ڈالا ہے ، صوبہ نا اہل انتظامیہ کے نرغے میں ہے ، پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے ،پنجاب حکومت اہل پشاور کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے لیکن عمران خان موقعہ سے غائب ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہورمیں ڈینگی حملے پر عمران خان بجائے ہمدردی کے ہمارامذاق اڑاتا رہا ، اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کے لئے عمران خان نے ڈینگی کے حملے کے دوران لاہور کا رخ تک نہیں کیا،پنجاب حکومت کا ڈینگی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے از خود کے پی حکومت کی مدد کے لئے پہنچنا انسانیت اور بھا ئی چارے کے تقاضوں پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے کے پی کے کا کباڑا کر ڈالا ہے ، صوبہ نااہل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے ، پشاور میں ڈینگی وائرس حملہ کے خلاف کے پی حکومت کی ناکامی اور نااہلی شرمناک ہے ، کے پی حکومت کا ناکام وبائی مانیٹرنگ نظام ڈینگی حملے کی پیشگی اطلاع اور خطرے کی نشاندہی میں ناکام رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات