ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں چار اینٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوائی گئی ہے،

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کے پی کے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے،شہبازشریف

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں چار اینٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم خیبرپختونخواہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ماہرین کی ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوادی گئی ہیں،ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں چار اینٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم خیبرپختونخواہ بھجوائی گئی ہے،اس کے علاوہ موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھجوایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،پروفیسر فیصل مسعود دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ کے پی کے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورڈینگی کی مرض سے نمٹنے کیلئے کے پی کے حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے اپنائی گئی حکمت عملی خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ شیئر کریںگے۔