Live Updates

تبدیلی خدمت سے آتی ہے ، نعروں سے نہیں ، مریم اورنگزیب

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وباء پھیلنے پر افسوس ہے ، عمران خان کو 2018ء میں عوامی عدالت سے سزا ہوگی ، وزیر مملکت

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

تبدیلی خدمت سے آتی ہے ، نعروں سے نہیں ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کے پی کے میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں۔ عمران خان پہاڑوں سے اتریں اور صوبے کی حالت دیکھیں۔ مفرور عمران خان کو 2018 میں عوامی عدالت سے سزا ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے پی کے میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر اظہار افسوس کیا۔

عمران خان پہاڑوں سے اتر کر صوبیکے عوام کی حالت دیکھیں۔ تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے نعروں سے نہیں ڈینگی کے خلاف شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی مہارت کو سہارا گیا۔ کے پی کے میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں کے پی کے کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت سے مفرور ہیں انہیں 2018 ء میں عوامی عدالت سے سزا ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات