عوامی نیشنل پارٹی ہی عوام کی دکھوں کا مدواکرسکتی ہیں ،حیات خان اچکزئی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:54

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل چمن کے پریس سیکرٹری اور حلقہ مردہ کاریز کے چیئرمین حیات خان اچکزئی نے اپنے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی واحد تنظیم ہے جو ہر قسم کی زئی وخیلی سے پاک ہے آج عوام کی شمولیت نے یہ ثابت کردیاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی عوام کی دکھوں کا مدواکرسکتی ہیں کیونکہ صوبہ بلوچستان کے عوام گوناگوں عوامی مسائل سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج صوبہ بلوچستان کے پشتون عوام کی جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے واضح ہوچکاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی واحد پشتونوں کی اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے واحد فلیٹ فارم ہے اور صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے اپنے بہترین قیادت سے یہ ثابت کردیاکہ صوبہ بھرکے پشتونوں کو یکجا کرنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ہی واحد تنظیم ہے ۔