کوئٹہ،آل بلوچستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے شہر میں پیٹرول کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا

تاہم زیارت ،ژوب لورالائی ،کوہلو ،بارکھان ،مسلم باغ میں پمپس معمول کے مطابق کھلے رہے ہم کسی بھی غیر قانون اقدامات کی مذمت کرینگے،حکومت پٹرول مافیا کیخلاف کارروائی،ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن

ہفتہ 19 اگست 2017 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) آل بلوچستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سنگین صورتحال اختیار کرگیاہے لوگ پیٹرول کی تلاش میں سارا دن سرگرداں نظرا ٓئے تاہم ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پمپ مالکان کے ہڑتال سے لاتعلقی اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ زیارت ،ژوب لورالائی ،کوہلو ،بارکھان ،مسلم باغ اور سنجاوی میں پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیںگے ہم کسی بھی غیر قانون اقدامات کی مذمت کرینگے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مالکان جو اب مافیا بن چکے ہیں کے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائیں تاکہ ان کی بلیک میلنگ سے عوام کو چھٹکارا مل سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی اور نواح کلی کے علاقوں میں قائم بڑے اور منی پیٹرول پمپس آل بلوچستان پیٹرول پمپس کی جانب سے دی گئی کال پر بند کردئیے گئے جس کے باعث شہر میں پیٹرولیم منصوعات کی قلت کا عوام کو سامنا کرناپڑرہاہے ،رکشہ ڈرائیورز ،گاڑی مالکان اور موٹرسائیکل سوار افراد ہاتھوں میں بوتل لیکر شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں نظرآئیں لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض منی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرولیم منصوعات کی من مانی قیمتیں وصول کی 100روپے سے 150روپے تک فی لیٹر وصول کئے گئے ،دوسری جانب ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پمپس مالکان کی جانب سے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ژوب ڈویژن کے علاقوں زیارت ،ژوب ،لورالائی ،کوہلو ،بارکھان ،مسلم باغ ،سنجاوی سمیت مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کھلے رہیںگے ،انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کیخلاف کارروائی کو سپورٹ کرینگے اور اس سلسلے میں انتظامی اور فورسز کا ہر ممکن ساتھ دیاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ ایرانی تیل کے خلاف گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے کوئٹہ میں ڈپو پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی جس پر آل بلوچستان پیٹرول پمپس اوردیگر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کااعلان کردیاتھا ہم اس اعلان سے لاتعلقی کرتے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ رو ز آل بلوچستان پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ میں پیٹرول ڈپو پر کارروائی ایف آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف ایسوسی ایشن کے صدر حاجی دلیرمحمد شہی نے ہڑتال کااعلان کیا تھا دوسری جانب عوام نے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کو مافیا قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہر دوسرے ہفتے ان کی جانب سے پیٹرول کی سپلائی بند کرکے عوام کو مشکل میں ڈال دیاجاتاہے بلکہ ان سے ڈیڑھ سو سے 2سو روپے تک فی لیٹر بھی وصول کئے جاتے ہیں اس گھنائونے عمل کے دوران منی پیٹرول پمپس جو کہ غیر قانونی ہے کی جانب سے بھی پیٹرول پمپ مالکان کا ساتھ دیاجاتاہے حکومت کو چاہئے کہ وہ بلیک میلنگ کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکیں گزشتہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ڈپو پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایرانی اور چوری شدہ پیٹرول کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتارکرلیاگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی جانب سے اچانک ہڑتال کااعلان سامنے آیا واضح رہے کہ کوئٹہ میں پیٹرولیم منصوعات میں کمی یا اضافے کااعلان اکثر وبیشتر عوام کی جان کو آجاتے ہیں کیونکہ پیٹرول پمپس مالکان پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر مقررہ تاریخ سے قبل ہی پیٹرول ختم کردیتے ہیں تاکہ مہنگا خریداگا پیٹرول انہیں سستا فروخت نہ کریں لیکن جب پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہے تو پیٹرول پمپس مالکان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سستے داموں پیٹرولیم منصوعات فروخت کرنے کی بجائے بڑھائی گئی قیمت عوام سے وصول کریں ۔