افغانستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کا افغانی حکام کو مٹھائی ، افغان سیکورٹی فورسز کا انگوروں کا تحفہ

ہفتہ 19 اگست 2017 22:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) افغانستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے افغانی سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام کو مٹھائی کا تحفہ جبکہ افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے انگور کے کریٹ تحفے میں دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے یوم استقلال کے موقع پر پاک افغان بارڈر باب دوستی کے مقام پر افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رکھاگیا جبکہ صرف مسافروں کو اوریجنل دستاویزات پر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ افغانستان میں ویش منڈیاں مکمل طوپر بند رہی اور ہرقسم کا کاروباری سرگرمیاں معطل رہی جس سے پاکستانی تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنارہاہے جبکہ باب دوستی کے مقام پر پاکستان سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ آفیسران کرنل چنگیز اوردیگرنے افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کرنل اشرف اور دیگرکو خیرسگالی کے جذبے کے تحت مٹھائی کاتحفہ دیا جبکہ افغانستان کی جانب سے انگور کے کریٹ تحفے میں دیئے گئے اورپاکستانی فورسز نے مبارکباد بھی پیش کیا جبکہ افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر با ب دوستی کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رکھاگیا اور سیکورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :