Live Updates

سینکڑوںمریض ہسپتالوںمیںزیرعلاج ہے عمران خان کانہ پوچھنااورپرویزخٹک کا منہ موڑنا نہ صرف قابل افسوس ہے

وزیر اعظم کے مشیر و مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام کی میڈیا سے گفتگو ، ڈینگی کے باعث مرنے والوں کے لواحقین کیلئے دو، دولاکھ روپے کا اعلان

ہفتہ 19 اگست 2017 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعظم کے مشیر و مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی جس میںکئی ہلاکتیںہوئیںاورسینکڑوںمریض ہسپتالوںمیںزیرعلاج ہے عمران خان کا نہ پوچھنااورپرویزخٹک کا منہ موڑنا نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ خیبرپختونخواکے عوام کی توہین بھی ہے، مریضوںکی تیمارداری میںتاخیرپرمعذرت خواہ ہوںمگرتاخیراس لئے ہوئی کہ عمران خان یہ نہ ارشادفرمائیںکہ ڈینگی پھیلانہ بھی انجینئر امیرمقام کی سازش تھی، خیبرپختونخوا میں مریضوں کی صحت یابی کیلئے ماہرڈاکٹرزاورادویات پہنچانے پرصوبے کے عوام کی طرف سے مشکورہوںجنہوںنے مشکل کی اس گڑھی میںبے آسرا عوام کی آہ سنی۔

وہ ہفتہ کو خیبرٹیچنگ ہسپتال میںڈینگی کے متاثرہ مریضوںکی تیمارداری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے باعث مرنے والوں کے لواحقین کیلئے دو دولاکھ روپے کابھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑمیںمتاثرہ افرادکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،صوبائی حکومت نے تین سال چوہوںسے کشتی کی اب ڈینگی کے خلاف ناکام حکمت عملی پرعمل پیراہے،اپنی ناکامی چھپانے کیلئے الزام تراشی کی نہیںمربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام مصیبت میںہے جبکہ حکمران ناران کاغان میںمز ے لوٹ رہے ہیں،عمران خان خودملک کی ترقی کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں،وہ صرف ڈنگ مارتاہے فلاح وبہبودکے کام انکی بس کی بات نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :