Live Updates

شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے ، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کاٹویٹ

ہفتہ 19 اگست 2017 22:48

شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے ، حمزہ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے ، حمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے این اے 120سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، شریف خاندان میں آج بھی پہلے کی طرح اتفاق ہے اور ہمیشہ رہے گا ، اختلافات کی توقع رکھنے والے خاک چاٹیں گے ،حمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے این اے 120سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات