میر خالد خان لانگو کی کا وشوں سے خالق آباد میں جشن خالق آباد کا انعقاد کیا گیا ،میر ضیاء اللہ لانگو

ہفتہ 19 اگست 2017 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء)نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ میر خالد خان لانگو کی کا وشوں سے خالق آباد میں جشن خالق آباد کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد وکھلاڑیوں نے شرکت کی اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کامیاب اور تاریخی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا خالق آباد اور قلات میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مقامی میرج ہال میں آل بلوچستان جشن خالق آباد اوپن کبوتر ریسنگ کے انعامات تقسیم کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئی2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیااس کے علاوہ انعامات بھی تقسیم کئے گئے مقامی میرج ہال میں ہونیوالے تقریب میںہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان ہر حوالے سے پسماندگی کا شکار ہے ہمیں چاہئے کہ بلوچستان کو تعلیم، صحت کے شعبوں کیساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں کو بھی آباد کریں کیونکہ جب تک کھیل کے میدان آباد نہیں ہونگے تو ہمارے نوجوان کبھی بھی تعلیم جیسے زیور سے آراستہ نہیں کرینگے اس لئے ہماری کوشش ہو گی خالق آباد، قلات صوبے بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کریں کیونکہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں صحیح سمت کا راستہ دکھائیں انہوں نے کہا ہے کہ میر خالد خان لانگو کی کا وشوں سے خالق آباد میں جشن خالق آباد کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد وکھلاڑیوں نے شرکت کی اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کامیاب اور تاریخی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا خالق آباد اور قلات میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے۔